ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالب علم کی فائرنگ سے 2 ساتھی طالب علم جاں بحق، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

جہانیاں: طالب علم کی فائرنگ سے 2 ساتھی طالب علم جاں بحق جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علموں میں علی قصاب اور علی جٹ شامل ہیں، واقعہ طلبا گروپوں میں جھگڑے کا تسلسل لگتا ہے۔

ڈی اپس پی عبدالکریم کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے جہانیاں میں فائرنگ سے دو طلبا کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

قائم مقام آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خانیوال کو ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

کنور شاہ رخ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، سپروائزری افسران مقتولین طلبا کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں