English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

القمر

 کراچی: تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں ٹو کے بس اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران علاقہ گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی جنھیں شہری نے واردات کے حوالے سے بتایا۔

پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو انھوں ںے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا موبائل فون اور پرس کے علاوہ اسلحہ ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ تیموریہ پولیس متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر رہی ہے جبکہ مقابلے میں مارے گئے دونوں ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور ان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے