ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اہلیہ سمیت اینٹی کرپشن میں طلب

 لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ان کی اہلیہ کو انسداد بدعنوانی نے بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی میں 2 فارم ہاوسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، اسی لیے اینٹی کرپشن لاہور ہیڈکوارٹرز کی ٹیم نے رانا ثناء اور ان کی اہلیہ کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ دونوں پلاٹس رانا ثنااللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دیئے گئے، اینٹی کرپشن کا رانا ثناء اللہ اور ان کی اہلیہ کو 22 نومبر کو 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں