English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحرین انٹرنیشنل ایئر شو، پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے کا فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ

القمر

مناما: پاک فضائیہ کی طرف سے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیارے کی تعیناتی کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنے 3 جے ایف-17 لڑاکا طیارے بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں اپنے آئی ایل-78 ٹینکر طیارے کی معاونت سے تعینات کیے۔پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل ایئر بیس سے بحرین جانے والے جیٹ طیاروں کی مسلسل پرواز اور انکی وطن واپسی کے دوران جےایف-17 تھنڈر طیاروں کی دورانِ پرواز ری فیولنگ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق دورانِ پرواز ری فیولنگ سے پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے جو مادر وطن کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کی جانب ایک اہم قدم اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور اچھی تکنیکی تربیت کا عکاس ہے۔

بحرین انٹرنیشنل ایئر شومیں پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر طیارہ حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے