ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر افغانستان اسمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

 اسلام آباد:  پاکستان نے زمینی راستے سے زرمبادلہ افغانستان اسمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔

پاکستان کسٹمز نے غیرملکی کرنسی کی افغانستان کو اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بارڈر پر مکمل باڈی سرچنگ کے ساتھ سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

طورخم بارڈر پر سخت چیکنگ کے دوران 2 اسمگلروں سے 40 ہزار ڈالر برآمد کر لیے گئے۔

پاکستانی شہری اظہر اکبر ولد گلتاج کی تلاشی کے دوران جوتوں میں چھپائے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جن میں 10، 10 ہزار امریکی ڈالر پڑے ہوئے تھے۔ اسی طرح افغان نوجوان لڑکی اقدس ایریل دختر گل محمد کے بیگ سے بھی 20 ہزار امریکی ڈالر ملے۔

ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں