ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سڑکوں پر گندا پانی جمع، مزید گڑھے پڑ گئے

 کراچی: سڑکوں پر گندا پانی جمع رہنے سے مزید گڑھے پڑ گئے، گڑھوں میں ٹائر پھنسنے سے گاڑیاں الٹنے لگیں، تباہ حال سڑکوں پر سفر  اذیت ناک بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر، شیر شاہ، لیاری، نارتھ ناظم آباد، کورنگی، لانڈھی، سرجانی، اورنگی، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں کی سڑکوں پر پڑے گڑھوں کو گندے پانی نے مزید گہرا کر دیا، واٹر بورڈ کی ناہلی کے باعث سڑکوں پر گندا پانی جمع رہنے لگا، لاکھوں روپے کی سڑکیں گندے پانی سے تباہ ہوچکی ہیں۔

رات میں حادثات بڑھ گئے، کئی سڑکوں پر رکشے اور مسافر بس الٹ چکی ہیں، گاڑی سواروں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی مرمت کی کام انتہائی سست رفتاری کے ساتھ جاری ہے، سڑکوں کے کناروں پر بڑے بڑے پائپ اور گڑھے کرکے کئی  دنوں کے بھول جاتے ہیں جس سے ٹریفک  کی روانی شدید متاثر ہوجاتی ہے ۔

تباہ حال سڑکوں سے گزرانتہائی دشوار ہوچکا، گاڑیاں قبل از وقت خراب ہورہی ہیں، حادثات بھی بڑھ گئے، شہریوں نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور متعلقہ حاکم سے مطالبہ کیا ہے سڑکوں پر پانی جمع رہنے پر واٹر بورڈ افسران سے باز پرس کیا جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں