English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، وزیر خارجہ

القمر

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین روابط میں کمی سے دونوں ممالک کے لیے مسائل پیدا ہوئے، تمام ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات سے ہم عوام اور ملکی بہتری کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ  پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے اور تاریخی تعلقات ہیں،ہم ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،امریکا مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔

بلاول زرداری نے کہا کہ پاک امریکا روابط میں کمی کی وجہ سے دونوں ممالک میں مسائل نے جنم لیا، ہمارا فوکس پاکستان کے مفاد کو آگے رکھنا ہے، امریکی سیکرٹری خارجہ سے بھی اہم امور پر بات ہوئی ہے، پاکستان اور امریکا نے کئی مشترکہ اہداف حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالا تو پاکستان اور چین  کے درمیان معاملات پر کام کیا۔ چینی ہم منصب سے بھی گفتگو ہوئی۔ دہشت گردی،معاشی ،سیاسی اور دیگر امور پر چینی قیادت سے بات چیت ہوئی،چین نے مشکل مالی حالات میں ہماری مدد کی، دونوں ممالک کے مابین سی پیک منصوبے سمیت تمام معاملات پر مثبت بات ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے