کراچی: مٹیاری موٹر وے پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں سندھ بینک نے 3 افسران کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
مٹیاری کے برانچ منیجرز، حیدرآباد کے ایریا منیجر معطل افسران میں شامل ہیں۔سندھ بینک نے افسران کومعطل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔مٹیاری موٹروے کیس میں ڈپٹی کمشنرعدنان رشید گرفتار ہیں، سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرمٹیاری کو معطل کررکھا ہے۔
اینٹی کرپشن پولیس نے جمعرات کو 17 نومبر کو ملزم عدنان رشید کو گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا تھا۔ملزمان پر حیدرآباد سکھر موٹر وے کے فنڈز میں 2 ارب 14 کروڑ روپے کے غبن کا الزام ہے، سندھ حکومت نے سما کی خبر پر معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
