English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئیڈیاز 2022، پاک فضائیہ کا پویلین آخری دن بھی نگاہوں کا مرکز بنا رہا

القمر

کراچی: پاک فضائیہ کا پویلین آئیڈیاز 2022 کے آخری دن بھی حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا، جے ایف 17 تھنڈر، سپرمشاق اور ٹرینرائیرکرافٹ کی نمائش کی بدولت پویلین نمایاں رہا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کاپویلین آئیڈیاز 2022 کےآخری دن بھی حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا۔ترجمان کا کہنا تھا نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک سب سے زیادہ سراہا جانے والاپراجیکٹ بن گیا۔سربراہ پاک فضائیہ کے ویڑن اقدامات کی بدولت پراجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا، جے ایف17تھنڈر،سپرمشاق ٹرینرائیرکرافٹ کی نمائش کی بدولت پاک فضائیہ کا پویلین نمایاں رہا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف ممالک کے وفود ،فوجی حکام کیجانب سےمقامی تیارکردہ طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مایا ناز میراج طیاروں نے کراچی سی ویوپردلکش فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کی ایئربورن ٹیم نے سی130 ہرکولیس سے پیرا ٹروپنگ شو کا بھی مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ نے ایئرشو میں روایتی اورمنفردانداز میں قوم کو سلام پیش کیا، اس موقع پر پنڈال میں پرجوش ہجوم نےپاک فضائیہ کے ایئرکریو کی شاندار کارکردگی پر داد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے