English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراقی کردستان میں دھماکا، 11 افراد ہلاک، 13 زخمی

القمر

بغداد: عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں گیس ٹینک دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

گورنر حول ابوبکر نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبہ سلیمانیہ کے محلے کازیوا کے ایک گھرمیں ہیٹنگ کے لیے استعمال ہونے والے مائع پٹرولیم گیس کے ٹینک سے گیس کے اخراج کے باعث زبردست دھماکا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کارکن اب بھی 4 دیگر لاپتا افراد کی تلاش کر رہے ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دھماکے میں گرنے والی 3 منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ابوبکر نے عراق کے شمال مشرقی صوبہ سلیمانیہ میں ایک دن کے لیے عوامی سوگ کا اعلان بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے