English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے،شمالی کوریا کی دھمکی

القمر

پیانگ یانگ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ملک کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایٹمی کارروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گا۔

کم جونگ ان نے ملک کے نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کا معائنہ کرتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو روز قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا جس کی امریکا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت متعدد ممالک نے مذمت کی تھی۔ 

جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب میزائل فائر کیا۔جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے