English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسافر طیارہ ایئرپورٹ پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا،2 فائر فائٹرز ہلاک

القمر

 لیما:جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ ٹرک میں موجود 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

 پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 20 مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پیرو کے صدر نے واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں فائر فائٹرز کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے