دوحا: فیفا ورلڈ کپ 2022میں شرکت کے لیے یورپی ملک پولینڈ کی ٹیم جنگی طیاروں کے حصار میں قطر پہنچی۔
پولینڈ کی ٹیم کے گرد حصار بناتے وقت 2 ایف 16 طیارے دونوں جانب پرواز کررہے تھے۔روس یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ پر گرنے والے میزائل کے واقعے کے بعد پولینڈ حکومت محتاط ہوگئی۔فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے فٹبال ٹیم کو جنگی جہازوں کے حصار میں قطر پہنچایا گیا۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پولش ٹیم کو جس طیارے میں روانہ کیا گیا، اسے بین الاقوامی سرحدوں تک پہنچنے تک 2 ایف 16 طیاروں کے ذریعے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ میزائل حملے کے بعد پولینڈ حکومت کے پاس اپنی ٹیم کے تحفظ کے لیے کوئی چارہ نہیں بچا۔گزشتہ روز جاری کی گئی فوٹیج میں ایک مسافر طیارہ دکھایا گیا ہے جو پولش فٹ بال ٹیم کو لے کر جا رہا ہے۔
اس طیارے کو دونوں اطراف 2 ایف 16 لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں جنہوں نے طیارے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
