English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ کا کل سے آغاز، پہلا میچ قطر اور ایکواڈور کے مابین ہوگا

القمر

دوحا: کھیل کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈ کپ کل اتوار سے قطر میں شروع ہو گا۔ پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ عرب سرزمین پر ہونے والے پہلا فٹ بال ورلڈکپ ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022کا میلہ سجنے کو ہے ۔قطر میں شائقین نے ڈیرے جمالئے ۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے ٹیمیں بھی قطر پہنچ چکی ہے۔ یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جو عرب سرزمین پر اور موسم سرما میں ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ  اتوار کو قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں کل32ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی۔ تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میںتقسیم کیا گیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 20نومبر سے 18دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ میگا ایونٹ کے 64میچز قطر کے 5شہروں کے 8اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 18دسمبر کو ہوگا۔ فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے