English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کےلئے ٹینڈر جاری

القمر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کرنے کا عمل شروع کردیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کے لئے ٹینڈرز جاری کرد یا۔

بین الاقوامی سپلائرزسے28نومبر تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ لفافہ بند بولیاں 28نومبر کو ہی کھولی جائیں گی۔ ایک لاکھ میٹرک ٹن سے کم کی بولی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک کی گندم کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے گاہے بگاہے ٹینڈرز جاری کئے جاتے ہیں اور بین الاقوامی سپلائرز سے بولیاں طلب کی جاتی ہیں۔

ٹی سی پی نے وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لئے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد کے لئے بولیاں رواں سال 16دسمبر سے آئندہ سال 8فروری کے درمیان کے لئے مانگی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے