ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک، وزیرخزانہ نے نوٹس لے لیا

inflation

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار  نے آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا کو معاملے کی فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق معلومات کی لیکیج ٹیکس دہندگان کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے قانون کی خلاف ورزی ہے، وزیر خزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا کو معاملے کی فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

طارق محمود پاشا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹیکس قانون اور ایف بی آر کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی فوری تحقیقات کی قیادت کریں اور اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔

 وزارت خزانہ کے مطابق   یہ واضح طور پر ٹیکس کی معلومات کی مکمل رازداری کی خلاف ورزی ہے جو قانون فراہم کرتا ہے۔ چند غیر ذمہ دار ان کی جانب سے اس سنگین کوتاہی کے پیش نظر وزیر خزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں