English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا خلیج میں 100 سے زائد بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

announcement

مناما: امریکا کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس سمندری خطرات سے نمٹنے کے لئے اگلے سال تک خطہ خلیج کے تزویراتی پانیوں میں100 سے زیادہ بغیر کپتان جہاز مامور کرے گی۔

امریکی جنرل مائیکل کوریلا نے بحرین میں سالانہ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران کہا کہ اگلے سال نومبر تک ٹاسک فورس 59 سطح سمندر پر تیرنے اور زیرآب چلنے والے100 سے زیادہ بغیر کپتان جہازوں کے بیڑے کو مامور کرے گی وہ ایک ساتھ مل کر کام کریں گے اور بات چیت کریں گے۔

بحری سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی،مائیکل کوریلا کا کہنا تھا کہ اس ٹاسک فورس کو بحرین میں تشکیل دیا گیا تھا تاکہ ایران کے ڈرون حملوں کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔

حالیہ مہینوں میں خلیج کے پانیوں میں بحری جہازوں پر ڈرون حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے