ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال کے آخر تک نواز شریف پاکستان آ جائیںگے،وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید اور دعا ہے کہ قائد میاں نواز شریف اس سال کے آخر تک پاکستان آ جائیںگے،کابینہ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چارنام زیر غور لائے جار ہے ہیں،مجھے اس بات کا علم نہیں ، (آج) جمعرات تک نام فائنل ہو جائیں گے ۔بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا سمری پر قانونی پراسیس جاری ہے،قانونی پراسیس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں،اس سے دو روز میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آرٹیکل 243میں تقرری کا طریقہ درج ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اتنے آرٹیکل کا نہیں پتہ ، آپ نے پڑھا ہوگا ، آپ کو پتہ ہوگا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر ہو یا وزیراعظم قومی مفاد میں آئین کے تحت فیصلے کرنے چاہیئں، پہلے ایک سمری آنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں