English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر خیبرپختونخوا کیلئے غلام علی کی سمری صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی گورنر کے پی تعینات ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو نامزد کیا ہے۔

جے یو آئی کے حاجی غلام کو گورنر کے پی تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال

یاد رہے کہ سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر کے پی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے