English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ کی بہترین میزبانی پر قطر کو سراہا جانا چاہیے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ فیفا ورلڈکپ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکو سراہا جانا چاہیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے قطرکو فیفا ورلڈکپ کی میزبانی پر پروپیگنڈےکا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کے بجائے میگا ایونٹ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکو سراہا جانا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امیر قطر اور قطرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے