ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کےہزاروں کارکنوں کیلیے خیمہ بستی تیار کر نے کی ہدایت

Instruction

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کے 40 ہزار سے زائد کارکنوں کے لیے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کے راولپنڈی ڈویژن سے انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے لیے تمام ڈویژنوں کے قافلوں کو الگ الگ انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔عمران خان نے پارٹی رہنماں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ راولپنڈی میں دو سے تین مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے جب کہ پارٹی قیادت نے دوردراز علاقوں سے آنے والے کارکنوں کو ایک روز پہلے روالپنڈی پہنچنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور ترجمان وزیراعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کارکنوں کے قیام کے لیے تمام انتظامات جاری ہیں، کل تک انہیں حتمی شکل دے دی جائے گی، راولپنڈی کی تمام سڑکوں پر عوام کا سمندر ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں