English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ: اسپین کے ہاتھوں کوسٹاریکا آؤٹ کلاس، 0-7 سے شاندار کامیابی

دوحا: قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز اسپین نے کوسٹاریکا کو آؤٹ کلاس کردیا، حریف کو سات صفر سے مات دے دی۔

دوحا میں کھیلے گئے میچ میں اسپین کی ٹیم کوسٹاریکا پر نہ صرف شروع سے ہی حاوی رہی بلکہ وقفے وقفے سے گیند کو حریف کے جال میں بھی پہنچاتی رہی، اسپینش ٹیم نے اسکورنگ کا آغاز گیارہویں منٹ میں اولمو کے ذریعے کیا۔

دوسرا گول ایسنسیو نے 21 منٹ میں کیا، اگلے دو گول فیرن ٹوریس نے 31 ویں منٹ میں پنالٹی پر اور دوسرا گول دوسرے ہاف کے 54 ویں منٹ میں کیا۔

اس کے  بعد نوجوان گیوی نے 74ویں منٹ میں ٹیم کا پانچواں گول اسکور کیا، اسپین کا چھٹاگول سولر نےجبکہ کھیل کے آخری لمحات میں موراٹا نے گیند حریف کے جال میں پہنچا کر ساتواں گول کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے