English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا ممکنہ دھرنا،اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ دھرنے کے باعث اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق شام سے فیض آباد، کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہو جائیں گے، بارہ کہو اورآزاد کشمیرسے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہو گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر چٹھہ کے مطابق فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی۔

 پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا جائے گا ،کنٹینرز لگانے کے لیے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے