English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو ایک بجے شروع ہوگا، عمران خان کا اعلان

Army Act

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کی کال کے حوالے سے وڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب راولپنڈی کےحقیقی آزادی مارچ میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب انصاف ہو، آزاد قوم ہمیشہ ہی خوشحال ہوتی ہے، قوم تب تک چپ ہوکر نہیں بیٹھے گی جب تک آزاد نہ ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں اس حال میں آپ کے پاس آرہا ہوں آپ نے میرے لیے راولپنڈی آنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے