English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کا پاکستان سے معاشی استحکام کیلیے اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنے کا مطالبہ

disclosure of details

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)نے پاکستان سے معاشی استحکام کیلیے اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی مالیاتی فنڈز کی پاکستان میں مقرر کردہ نمائندہ ایسٹر پریز نے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں سیلاب متاثرین کو زیادہ شفاف طریقے سے امداد دینا چاہتاہے، اسی لیے عالمی اداروں اور مملکت کو متاثرین کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ٹارگٹڈ امداد پہنچانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے معاشی پالیسیوں میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے اور ساتھ ہی ریکوری پلان کی بروقت تیاری پر بھی زور دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے