English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے ، وزیراعظم شہباز شریف صدر طیب اردگان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے پی این ایس خیبر کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ

وزیراعظم کے دورے کے دوران شہباز شریف اور رجب طیب اردگان کے درمیان اہم ملاقات ہو گی جبکہ شہباز شریف استنبول شپ یارڈ میں بحری جہاز کا مشترکہ افتتاح کریں گے اور ترک کاروباری طبقے سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

دوسری جانب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، پاکستان اور ترکیہ میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے