English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، خواجہ آصف

القمر

 اسلام آ باد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، جب کہ نوازشریف اسی سال پاکستان واپس آجائیں گے۔ 

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف 2022 میں ہی پاکستان واپس آجائیں گے۔ 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے، لیکن لوگوں کی نقل و حرکت اور روزگار متاثر نہیں ہونا چایئے۔

 وزیردفاع نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں مذاکرات کا آپشن ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، عمران خان نے شہباز شریف کی معیشت پر مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، جب کہ معیشت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے