English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جلسہ ملتوی کر دیں، وزیر داخلہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ ہے کہ عمران خان کے جلسے میں دہشت گردی ہو سکتی ہے اس لیے انہیں مشورہ ہے کہ وہ 26 نومبرکا جلسہ ملتوی کر دیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے ایڈوائزی بھی جاری کی ہے، پاکستان کی مشکلات کا حل، کامیابی اور ترقی کا راز آئین و قانون کی حکمرانی میں ہے، پاک فوج کی طرف سے اپنے آئینی کردار میں رہنے کا اعلان ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے اس کو چیلنج کیا، جھوٹی آزادی کے نام پر ایک جھوٹی جدوجہد شروع کی، مسلح افواج کو مختلف انداز سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن عمران خان صاحب کو پنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی۔

رانا ثنا کاکہنا تھا کہ عمران خان قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں تو سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کریں، اسٹیبلشمنٹ آپ کو الیکشن کی تاریخ نہیں لے کر دے گی، آپ نے پچھلے چند ماہ جو کچھ کہا کوئی آپ کی بلیک میلنگ میں نہیں آیا، اگر عمران خان الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے نواز شریف و شہبازشریف سے ملناچاہیں تو وہ انکار نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے