English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ یوکرین تنازع سے منافع کما رہا ہے،فرانسیسی صحافی

القمر

پیرس:ایک فرانسیسی صحافی نے کہا ہے کہ امریکہ مائع قدرتی گیس، ہتھیاروں کی صنعت اور صنعتی مسابقت کے لحاظ سے یوکرین تنازعے سے منافع کما رہا ہے۔

فرانسیسی میگزین  ایل ایکسپریس کے شعبہ اقتصادیات کی سربراہ بیاتراس میتھیو نے بورسورا ما ڈاٹ کام پر شائع ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی صنعت روسی گیس کے متبادل کے طور پر امریکی صارفین کے مقابلیمیں زیادہ قیمت پر  یورپ کو مائع قدرتی گیس “میڈ اِن یو ایس اے” برآمد کرنے کے معاہدے کر رہی ہے۔ 

یوکرین کو اسلحے کیعطیات  دینے کے بعد، امریکی فوجی صنعت اب اپنی فوج کے ذخائر کو بھرنے کے لیے  کوشاں ہے اور مختلف یورپی ممالک سیخاص طور پر میزائلوں اور توپوں کے لیے آرڈرزحاصل کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مینوفیکچرر لاک ہیڈ مارٹن کو ملنے والے ایف -35 کے جرمن آرڈر نے “فرانکو-جرمن مخاصمت “کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔میتھیو نے یوکرین کی  مکئی کی فصل پر یورپ کے انحصار کا حوالہ بھی  دیا  ہے۔ 

یوکرین میں فصل کم ہونے کی وجہ سے  امریکی پیداوار کنندگان نے یورپ کو مکئی برآمد کرنا شروع کر دی۔ اسی طرح سے توانائی کا بحران بھی یورپی کمپنیوں کو امریکہ منتقل ہونے پر مجبور کر رہا ہے جہاں سے توانائی کی ترسیل یقینی اور سستی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے