ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر اوباش نوجوانوں کا طالبات کی وین پر حملہ

پنجاب کے علاقے گوجرانوالا میں اوباش نوجوانوں نے چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر اسکول طالبات کی وین پر حملہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں طالبات کو چھیڑ چھاڑ سے روکنے پر بس پر غنڈوں نے حملہ کیا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اوباش نوجوانوں نے بس میں داخل ہونے کے بعد پہلے ڈرائیور اور پھر طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق طالبات کو پہلے بھی تنگ کیا جاچکا ہے لیکن شکایت درج نہیں کرائی گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ موبائل سے بننے والی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں