ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے مایوس ہوکر استغوں کا ڈرامہ کیا، بلاول بھٹو

 اسلام آباد: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مایوس ہوکر پی ٹی آئی نے استعفوں کا ڈرامہ کیا۔

وزیر خارجہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ساکھ کو بچانے کے لئے جو شو کیا وہ مایوس کن تھا، تحریک انصاف انقلابی مجمع کو اکھٹا کرنے میں ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہان کی تعیناتی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کرسکی،عمران خان کا پنڈی سے مطالبہ آزادی کے لئے نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹ ہونے کے لئے ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، رانا ثنا

بلاول بھٹونے سوال کیا  کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو کب تک سیاسی فائدوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان اپنے استعفے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے، ہم بھی فیصلے کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں