English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعظم سواتی کاغصہ جائز، ریاستی فاشزم کیخلاف آواز اٹھانا ہوگی، عمران خان

القمر

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناانصافی پراعظم سواتی کاغصہ جائز، ریاستی فاشزم کیخلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ حیران ہوں کہ ہم کتنی تیزی سے ایک فاشسٹ ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں تشدد اور بلیک میل کرنے والی ویڈیو انکی بیوی کو بھیجی جانے والی تکلیف کو کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ناانصافی پر اعظم سواتی کا غصہ اور مایوسی جائز ہے،خاص طور پر سینیٹرز کی طرف سے ان کی حمایت میں اپیلوں کے پندرہ دن سے زیادہ کے باوجود سپریم کورٹ کے دروازے ان کے لئے بند رہے۔

عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹویٹ کرتا ہے اور دوبارہ گرفتار ہو جاتا ہے، اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے