English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفاورلڈ کپ ، جرمنی اور اسپین کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر

القمر

دووحا:فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی اور اسپین کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام نظر آئیں تاہم دوسرے ہاف کے 62ویں منٹ میں 2010کی چیمپیئن اسپین نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کرلی۔دوسری جانب، 2014کی چیمپیئن جرمنی نے بھی ہمت نہ ہاری اور کھیل کے 83ویں منٹ میں گول کرکے گیم برابر کر دیا۔

جرمنی اور اسپین مزید کوئی گول کرنے میں ناکام نظر آئیں جس کے بعد کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ برابر ہونے سے جرمنی ایونٹ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا ہے۔گروپ ای میں جرمنی اب تک اپنا کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا ،جس کی وجہ سے جرمن ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اسپین پہلے، جاپان دوسرے اور کوسٹا ریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے