English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشتگرد کہنے پر مسلم طالبعلم نے بھارتی پروفیسر کو کھری کھری سنادیں

القمر

کرناٹکا:بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلم اور دیگر اقلیتوں سے متعصبانہ برتاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور تازہ ترین واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرناٹکا کی یونیورسٹی میں ایک پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلم طالبعلم کو دہشتگرد کہا۔مسلم طالبعلم کا کہنا تھا یہ مذاق قابل برداشت نہیں، آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اڑا سکتے، بطور مسلم بھارت میں رہتے ہوئے مذہب کے خلاف بات برداشت کرنا مذاق نہیں۔

طالبعلم کا پروفیسر سے احتجاج کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آپ کلاس میں مجھے کیسے اتنے لوگوں کے سامنے دہشتگرد کہہ سکتے ہیں، آپ ٹیچر ہیں، آپ مجھے اس طرح نہیں کہہ سکتے۔دہشتگرد کہنے پر مسلم طالبعلم کی جانب سے دیے گئے بھرپور ردعمل بھارتی پروفیسر کوئی جواب نہ دے سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے