English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئندہ عام انتخابات کیلئے 47 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری کا امکان

القمر

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے 47 ارب روپے سے زائد کا الیکشن کمیشن کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔اہم اجلاس طلب کرلیاگیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہو گا، الیکشن کمیشن کیلئے 47 ارب 41 کروڑ کی روپے کی منظوری دی جا سکتی ہے، وزارت اطلاعات کی سمری پر میڈیا کمپین چلانے کیلئے بجٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

ای سی سی اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف سے متعلق سمری زیر غور آئے گی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ اجلاس میں سال 2023 کیلئے تمباکو کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے