English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئین و قانون پر عملدرآمد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے،  قمر زمان کائرہ

القمر

لالہ موسیٰ:  وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئین و قانون پر عملدرآمد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے، عمران خان کو مخالفین پر جھوٹے الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، وہ اب سہاروں کی بجا ئے ہمارا مقابلہ کریں، حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

قمر زمان کائرہ  نے کہا کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ لوگ متاثر ہوئے،معیشت سے متاثر ہوئی تاہم حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، سیلاب کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ آئی لیکن حکومت اب جلد ترقیاتی کاموں کو انجام دے گی ۔

مشیر امور کشمیر نے کہا کہ روس اوریوکرائن کی جنگ اور دیگر عوامل کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی اور پاکستان بھی اسکی زد میں آیا ، مشکلات کے باوجود ہم نے اپنی ذمہ داری بھر پور ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لالہ موسی میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں ۔ سوئی گیس کی کمی کی وجہ سے نئے کنکشن دینے پر پابندی ہے ، امید ہے جلد ختم ہو جائیگی پھر علاقے کی عوام جنکو گیس کی سہولت میسر نہیں ان کو یہ سہولت مہیا کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے