English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پاک انگلینڈ میچ ،پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کیلئے 4 انکلوژر کی تمام ٹکٹیں فروخت

القمر

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کے پہلے  ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کیلئے 4 انکلوژر کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں،

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے  آن لائن ٹکٹوں کی فروخت  کا عمل تیزی سے مکمل ہونے کو ہے ،راولپنڈی میں ہونے والے پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے  پہلے دن کے لیے 4 انکلوژرز ، دوسرے دن کیلیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام، اسی طرح تیسرے،چوتھے دن کی بھی جاویداختر، اظہرمحمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرزکی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے