English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معاشی استحکام کیلئے انتخابات نہایت اہم ہیں، یاسمین راشد

القمر

 لاہور:پی ٹی آئی پنجاب کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد  نے کہا ہے کہ معاشی حالات کے استحکام کیلئے انتخابات انتہائی اہم ہوچکے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اسمبلی سے استعفے کے بعد انتخابات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے خلاف جلد سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے احتجاج کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی تربیت میں کمی ہے اس لیے وہ ماں، بیٹیوں کے خلاف ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے