English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

القمر

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ہوشاب میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع آپریشن کیا جس کے دوران شدید دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ موقع سے ایک زخمی دہشت گرد گرفتار ہوا جبکہ دو مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد ایم نائن منصوبے، عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے