English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دیدی

القمر

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چو ہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی ، وزیر اعلیٰ نے لاہور فیڈرروٹ کے لئے مزید بسیں لانے کا پراجیکٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بحال اور فعال کرنے کا حکم دیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 8اسٹیشنز کی کمرشلائزیشن کی جائے گی، پاکستان میٹروبس سسٹم راولپنڈی اسلام آباد کی بسوں کی مرمت اور نئی بسیں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بہاولپورسے لودھراں بس سروس آپریشن جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ سپیڈو بس کا روٹ لاہور سے شیخوپورہ اور مریدکے تک کرنے کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے