English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 80فیصد نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مواقع میسر نہیں،احسن اقبال

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 80 فیصد نوجوانوں کو اعلی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع میسر نہیں ہیں۔

اعلی تعلیم پر انٹرنیشنل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سینٹر آف ایکسیلینس قائم کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی نوجوان کا حق ہے کہ اسے تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2010 اور 2025 میں تعلیم کے فروغ کو ترجیح میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور کارپوریٹ گورننس کا نظام لا رہے ہیں۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے لیے 7 نکاتی فریم ورک بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے