English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پتھراؤ سے ایک خاتون آبادکار اورجھڑپوں میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے

القمر

بیت لحم: فلسطینی مزاحمتی نوجوانوں نے بیت لحم اور الخلیل شہروں میں فلسطینیوں نے پتھرائوں کیا جس کے نتیجے میں غاصب یہودی آباد کاروں کی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ پتھرائو سے ایک خاتون آبادکار زخمی بھی ہوئی۔

بیت لحم کے جنوب میں واقع “معالیہ آموس” بستی کے قریب فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے پتھرا کے بعد ایک بس اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔الخلیل کے شمال میں بیت امر نامی قصبے میں پتھر لگنے سے ایک خاتون آبادکار زخمی ہو گئی۔ اس کے علاوہ قصبے میں آباد کاروں کی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بیت امر قصبے میں قابض فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تین فلسطینی نوجوان گولیوں سے زخمی ہوگئے۔بیت امر کے قصبے میں شہید 41 سالہ مفید محمد محمود اخلیل کی نماز جنازہ کے دوران جھڑپیں شروع ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے