کراچی: شہر میں دو کم سن بچیوں کے اغوا کی واردات پیش آئی ہے۔
کراچی ایڈمن سوسائٹی سے تین سال کی بچی کو اغوا کرلیا گیا۔ بچی کو ممکن طور پر گھر کی ماسی نے اغوا کیا۔
بچی کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی جس میں ایک خاتون کو بچی اغوا کرتے دیکھا سکتا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹیپو سلطان کے مطابق پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کر رہی ہے۔
ادھر ڈیفنس میں فیز فائیو سے 6 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق بچی ڈیفنس میں فلیٹ میں کام کرتی تھی، بچی کو ایک خاتون نے ایک سال قبل گھریلو ملزمہ کے لیے رکھوایا تھا، بچی گزشتہ روز گھر سے کچرا پھینکنے گئی، جب اسے اغوا کیا گیا۔
