کراچی: شہر قائد میں مفت چاٹ نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ٹھیلیوالے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار بھی کر لیا۔
گلشن حدید میں ٹھیلے والے نے مفت چاٹ دینے سے انکار کیا تھا جس پر پولیس نے ٹھیلیوالیکو اٹھا کرتھانے میں بند کر دیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری کا ملزم گرفتار
شہریوں نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی شکایت تو ٹھیلے والے کو پولیس نے چھوڑ دیا۔ٹھیلے والے ریاض بھٹو نے بتایاکہ پولیس اہلکار روز آکر مفت چاٹ کھاتے ہیں آج پیسے مانگے تو اہلکاروں نے تشدد کیا اور تھانے میں بند کر دیا، غریب ہوں گھر کا گزارا کروں یا پولیس والوں کومفت چاٹ کھلائوں۔
ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے شہریوں کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کر دیا۔پولیس اہلکاروں نے ٹھیلے والے سے مفت چاٹ کھائی تھی اور پیسے نہ دینے پر اہلکاروں اور ٹھیلے والے میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔
