ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی اردو یونیورسٹی کے سامنے نیپا جانے والے ٹریک پر سفاری پارک کے قریب پانی کی پایپ لائن پھٹ گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری کا ملزم گرفتار

سفاری پارک سے نیپا چورنگی جانے والا ٹریک جزوی طور پر زیر آب آگئی، حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والے پل کے قریب پانی جمع ہوگیا ہے۔

یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کام کی وجہ سے پہلے ہی ٹریفک جام معمول ہے، پانی اور سیوریج لائنیں پھٹنے سے یونیورسٹی روڈ پر آمد و رفت میں مزید مشکلات پیش آرہی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو رپورٹ کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ سرسید یونیورسٹی کے قریب لائن ٹوٹنے سے پانی گلیوں میں داخل ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں