English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 کراچی میں کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ برآمد

القمر

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔

ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے ملنے والے انسانی ڈھانچے کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ انسانی ڈھانچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ کے بعد پتہ لگ سکتا ہے کہ یہ ڈھانچہ خاتون کا ہے یا مرد کا۔

انسانی ڈھانچہ کون کچراکنڈی میں پھینک کر گیا، پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں پولیس کچرا کنڈی کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے