English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر میں تباہی کی واحد وجہ پیپلزپارٹی کی اجارہ داری ہے، حافظ نعیم

القمر

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا  ہے کہ شہر کی  تباہی کی واحد وجہ پیپلز پارٹی کی اجارہ داری ہے۔

دفتر جماعت اسلامی ادارہ نور حق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 25 سالوں سے سندھ کا بلدیاتی نظام ان کے پاس ہے، واٹر بورڈ، کے ڈی اے سمیت ہر ادارے میں اپنے لوگ بھرتی کیے ہوئے ہیں، ایک بارش نے شہر میں دعوں کی قلعی کھول کررکھ دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جتنی سڑکیں من رہی ہیں غیر معیاری ہیں، 1500 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے نام پر کراچی کو لوٹا جارہا ہے، ہم اس لوٹ مار کیخلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے باوجود سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی غیر قانونی تعیناتی ختم کیوں نہیں کی جاتی؟، پیپلزپارٹی نے 17 سالوں میں پانی کا کوئی منصوبہ نہیں دیا، کے فور کیوں مکمل نہیں کیا جارہا، کراچی کے لوگ پانی کیلئے ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم چلارہے ہیں تاکہ عوام کو انکی کرپشن کا بتاسکیں، خواتین، تعلیم و ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت دیگر معاملات پر کوئی بول رہا ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے