ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور قلندرز کی حارث راؤف کو ٹیسٹ ڈیبیو کیلئے مبارکباد

  لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے حارث روف کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر مبارکباد دی گئی۔ 

لاہور قلندرز  کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ حارث رف لاہور قلندرز پلیئز ڈیولپمنٹ پروگرام کی دریافت ہیں، حارث روف محنتی کرکٹر ہے اور اسے محنت کا پھل مل رہا ہے۔ عاطف رانا نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر  لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے بھی حارث رف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیرو اور فخر کو ڈھیروں مبارکباد ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ قلندرز فیملی اور فینز کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اچھا پرفارم کرنیکے لیے نیک خواہشات حارث روف کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں