شمالی عراق میں ترک مسلح افواج کے جاری پنجہ کلید آپریشن کےحامل علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ۔
ترک امور دفاع کے مطابق پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں گزشتہ روز دہشتگردوں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ میں زخمی ہونے والا ترک فوجی سارجنٹ ندیم کورکماز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
بتایا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں تین دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔
