English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں غلطی سے داخل ہونے والے بھارتی اہلکار کو واپس بھیج دیا گیا

القمر

 لاہور: پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حکام کے حوالے کردیا۔

بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا کا ایک جوان جمعرات کی صبح بھارتی پنجاب کے ابوہر سیکٹر سے پاکستان کی حدود میں منڈی صادق گنج ،منچن آباد کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا جسے پاکستان رینجرز پنجاب کی پٹرولنگ ٹیم نے گرفتار کیا۔

بی ایس ایف کا اہلکار ابوہر سیکٹر میں جی جی بیس کے قریب پاک بھارت بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ زیرو لائن چیکنگ کر رہا تھا۔ جمعرات کی صبح 6 بجے کے قریب گہری دھند کی وجہ سے بی ایس ایف جوان نادانستہ طور پر پاکستانی حدود داخل ہوا۔

بی ایس ایف انڈیا کے ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کے بعد بی ایس ایف جوان کو پاکستان نے ان کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شدید دھند اور سردی کے موسم میں سرحد کی دونوں جانب اسمگلر بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کی سخت نگرانی کی وجہ سے انہیں اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے